گیس بحران پر حکمرانوں کی بے حسی ناقابل فہم، سزا عوام کو مل رہی ہے،امتیاز شیخ

نجی پاور کمپنیوں کو گیس بندش سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا،صوبائی وزیر کا بیان

اتوار 28 نومبر 2021 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہاہے کہ گیس بحران پر حکمرانوں کی بے حسی ناقابل فہم ہے، حکمرانوں کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ملک میں جاری گیس بحران پر امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ نجی پاور کمپنیوں کو گیس بندش سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا، ملک اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے، ملک میں ہر جانب بحرانوں کا راج ہے۔انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، عوام کو تین وقت کھانا پکانے کے لیے بھی گیس میسر نہیں، سونے پہ سہاگہ لکڑی اور ایل پی جی سلنڈر قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں