لله*کراچی، پسند کی شادی کے تنازعہ پر لڑکی کے باپ نے جھگڑے کے دوران دانتوں سے لڑکے کے والد کی انگلی کاٹ دی

j پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 26 جنوری 2022 22:00

nکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) کراچی غربی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پسند کی شادی کے تنازع پر لڑکی کے باپ نے جھگڑے کے دوران دانتوں سے لڑکے کے والد کی انگلی کاٹ دی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ویسٹ سہائی عزیز کے مطابق واقعہ پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے 11 گلشنِ ضیا میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق محنت کش محمد حسین نے پاکستان بازار تھانے میں ایف آئی آر نمبر 82/22 زیرِدفعہ 334، 354، 34 درج کرائی ہے۔مدعی کے مطابق ان کے محلے کی ایک لڑکی نبیلہ مدعی کے بیٹے محمد سلمان کی کلاس فیلو ہے جو اسے پسند کرتی ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتی ہے۔حسین کے مطابق اس سلسلے میں نبیلہ گزشتہ روز ان کے گھر پر آئی اور ان کی اہلیہ سے بات چیت کی اور ان کے بیٹے سے شادی کرانے کی ضد کرنے لگی۔

(جاری ہے)

حسین کے مطابق انہوں نے لڑکی کو سمجھایا کہ ان کا بیٹا ابھی کوئی کام کاج نہیں کرتا اس لیے وہ ابھی شادی نہیں کر سکتے۔مدعی کے مطابق اس دوران لڑکی کا والد ندیم اور چچا علیم وہاں پہنچ گئے، جنہوں نے ان کے گھر میں گھس کر مدعی کی اہلیہ عارفہ اور بیٹے سلمان کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔دونوں بھائی مدعی کی اہلیہ عارفہ کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے، جس سے عارفہ کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ برہنہ ہو گئی۔

حسین کے مطابق اس دوران اس نے اہلیہ اور بیٹے کو چھڑانے کی کوشش کی تو ندیم نے اس کے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی دانتوں سے کاٹ دی، ملزم نے اس قدر شدت سے کاٹا کہ انگلی کٹ کر ہاتھ سے جدا ہو گئی۔پولیس کے مطابق زخمی حسین کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی گئی اور میڈیکو لیگل رپورٹ درج کی گئی جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ندیم اور علیم کو گرفتار کر لیا ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں