کراچی میں بجلی کے بحران کے حل کے لئے کوشیش شروع

کمشنر محمد اقبال میمن کی زیر صدارت دوسرے روز بھی بحران کے حل کے لئے اعلی سطحی اجلاس

بدھ 29 جون 2022 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پرکمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کراچی میں بجلی کے بحران کے حل کے لئے کوشیش شروع کردی ہیں اور مسلسل دوسرے روز اس بحران کے حل کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس اپنے دفتر میں طلب کیا ، اجلا س میں وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی آصف خان ، DIGساؤتھ شرجیل کھرل ، ڈپٹی کمشنر ساوتھ ، ڈپٹی کمشنر کیماڑی ، کراچی الیکٹرک کے CDOعامر ضیاء ، اور مختلف علاقوں کے معززین نے شرکت کی ۔

اجلاس میں شہر میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پانے کی تجاویز پیش کی گئی ، اس موقع پر کمشنر کراچی نے KEکی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے حوالے سے کہاکہ اس وقت میں تیل اور گیس کی قلت کی وجہ سے کراچی الیکٹرک کے دو فیڈرز بند ہیں جس کی وجہ سے کراچی الیکٹرک شہر کی بجلی کی کھپت کو پورا کرنے سے قاصر ہے۔

(جاری ہے)

کراچی الیکٹرک کے CDOعامر ضیاء نے اجلاس کو یقین دہانی کروائی کہ کراچی الیکٹرک آئندہ دو سے تین روز میں شہر بھر کے رہائشی علاقوں سے رات کی لوڈشیڈنگ ختم کردیںگے جس کیلئے ضروری اقدمات تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں اور آئندہ دو سے تین روز میں کراچی کے رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی ۔

اجلاس میں کمشنر کراچی نے عوامی نمائندوں اور شہریوں کی سہولت کے لئے ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا جس میںسیاسی جماعتوں کے نمائندے ، اہل علاقہ اور متعلقہ اداروں کے افسران شامل ہونگے جو کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کرینگے ۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ بجلی کے بحران کو ہر قیمت پر حل کرنا ہوگا اور شہریوں کو انکی بنیادی سہولیات پہنچانے کے لئے کراچی انتظامیہ ہمہ وقت تیار ہے اور وزیر اعلی سند ھ کی ہدایت کی روشنی میں اس مسلئے کے حل کیلئے ہر قسم کی کوشیش کرونگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں