سندھ پولیس صرف سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں پھسانے میں لگی ہوئی ہے،حلیم عادل شیخ

جمعہ 31 مارچ 2023 19:45

سندھ پولیس صرف سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں پھسانے میں لگی ہوئی ہے،حلیم عادل شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2023ء) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور پولیس بتائے شہریوں کو کن کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے، اور پولیس کن کاموں میں مصروف ہے، شہریوں کی جان و مال تحفظ کون کرے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا ساری پولیس سیاسی مخالفین پر انتقامی کارروائیاں کرنے اور سیاسی رہنمائوں کی کمداری پر لگی ہوئی ہے، جبکہ سندھ کے شہریوں کو ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے ، گزشتہ روز ایک جھوٹے کیس میں دو درجن سے زائد پولیس افسران حسان نیازی کو پکڑنے میں لگے تھیجبکہ اسی وقت آنکھوں کے سرجن ڈاکٹر بیربل کو ٹارگیٹ کر کیقتل کر دیا گیا ابھی تک نہ ایف آئی آر کٹی ہے نہ ملزمان کا پتہ چلا ہے، ڈاکٹر بیربل کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، حلیم عادل شیخ نے کہا رواں ماہ رمضان میں دس سے زائد شہریوں کو ٹارگیٹ کر کے قتل کیا جاچکا ہے،پولیس صرف سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں پھسانے میں لگی ہوئی ہے، ایک طرف کچے کے ڈاکوؤں نے عوام کو تنگ کیا ہوا ہے، دوسری جانب کراچی میں ٹارگیٹ کلنگ ہورہی ہے، پولیس افسران کچھ عوام پر رحم کریں پارٹیوں کے مزے لینے کے بجائے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں