قرآن پاک پوری دنیا پر نافذ ہونے کے لیے آیا ہے۔ عبدالرزاق خان

بدھ 27 مارچ 2024 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) رمضان المبارک اصلاح کا مہینہ ہے رمضان المبارک کے بابرکت روز و شب ہمیں اپنے ایمان کی جان اور اعمال و کردار کی اصلاح کا موقع دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سائیٹ غربی عبدالرزاق خان نے شیرہ میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک خیرخواہی ، برائیوں سے اجتناب اور نیکیوں کے اہتمام کا درس دیتا ہے۔

رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں قرآن پاک کو اس کی اصل روح کے مطابق سمجھنے کے لیے قرآن پاک کو پڑھا جائے اور اس کے ترجمے کا مطالعہ کیا جائے۔قرآن پاک سرچشمہ رشک و ہدایت ہے۔قرآن پاک پوری دنیا پر نافذ ہونے کے لیے ایا ہے دنیا میں امن و امان سکون قائم کرنے کے لیے قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے رمضان المبارک کا رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ مومن کے لیے تذکیر نفس کا بہترین ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں نیکی کی راہ پر چلنا ن آسان اور بدی کے راہ پر چلنا دشوار ہو جاتا ہے۔رمضان المبارک میں روزہ کی عبادت کے ذریعے تقوی کے حصول کی مشق و تربیت کے ذریعے دایان اسلام کو عظیم مقصد کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے لیکن حکومت نے کراچی کی عوام کو کے الیکٹرک کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے سحر و افطار میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں عوام کو عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے سندھ حکومت کے رمضان پیکیجزصرف اخباری بیانات تک محدود ہے۔ حکومت سندھ سحر و افطار کے ٹائم میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرے اور بلا تعتل عوام الناس کو گیس اور بجلی کی فراہم یقینی بنائے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں