استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق پالیسی میں ترمیم، نوٹیفکیشن جاری

دو ہزار کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی،وفاقی وزارت تجارت

جمعرات 28 مارچ 2024 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق پالیسی میں ترمیم کردی۔وزارت تجارت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، دو ہزار کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے 500 کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت تھی۔ذرائع کے مطابق متعدد درآمد کنندگان نے وزارت تجارت سے وقتا فوقتا رابطہ کرتے ہوئے نئی گاڑی کے اضافی مائلیج کو ایک بار معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔ کیونکہ کسٹم پر 500 سو کلومیٹر سے زائد چلی ہوئی درآمدی گاڑی کی کنسائنمنٹ روک دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں