سولڈ ویسٹ ملازمین کو 2 اضافی 25 فیصد الاؤنس کی ادائیگی کردی گئی

مسیحی اور ہندو ملازمین کی تنخواہوں کے چیک جاری،اوذیڈ ٹی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوتے ہی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی

جمعرات 28 مارچ 2024 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کی جانب سے صدر سیدذوالفقارشاہ جنرل سیکریٹری گل اسلام،جاوید بلوچ اور الیاس سندھو کی قیادت میں سولڈ ویسٹ اور ٹی ایم سیز کے ہندو ملازمین کو ہولی کے موقع پر تنخواہوں اور 25 فیصد اضافی الاؤنس کی عدم ادائیگی کے خلاف سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ہیڈ آفس کا گھیراؤ اور ایم ڈی سولڈ ویسٹ کیدفتر پر دھرنا کام کرگیا۔

ایم ڈی سولڈ ویسٹ سید امتیاز علی شاہ اور میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے قائدین سیدذوالفقارشاہ،گل اسلام اور جاویدبلوچ پر مشتمل وفد نے کامیاب مذاکرات کیے۔جس کے تحت سولڈ ویسٹ سے تنخواہ لینے والے کالعدم ڈی ایم سی ساؤتھ اور ایسٹ کے ملازمین کو 2 اضافی 25 فیصد الاؤنس فوری طور پر انکے اکاؤنٹس میں جمع کروادیئے گئے جبکہ ہندو اور مسیحی ملازمین کی ماہوار تنخواہ کا چیک بھی بینک بھیج دیا گیا جہاں اوذیڈ ٹی ٹرانسفر ہوتے ہی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ڈی سولڈ ویسٹ نے ہولی پرتنخواہ کی عدم ادائیگی پر ہندو اسٹاف سے معزرت کی اور بتایا کہ اگر بروقت اوذیڈ ٹی جاری ہوجاتی یاسولڈ ویسٹ کے پاس فنڈز موجود ہوتے تو ہندو ملازمین کی ہولی پھیکی نہ پڑتی۔انہوں نے کہا کہ صفائی کا سرکاری عملہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ہمیں انکی تکالیف کااحساس ہے اس لیے انہیں اس ماہ 2 ماہ کا اضافی 25 فیصدالاؤنس ادا کیا گیا ہے۔

تاکہ وہ اپنا تہواراحسن انداز میں مناسکیں۔فنڈز اکاؤنٹس میں ٹرانسفرہوتیہی ماہوار تنخواہوں کی ادائیگی بھی شروع ہوجائے گی۔سولڈ ویسٹ نے چیک سندھ بینک کو بھیج دئیے ہیں۔اس پر قائدین نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے چیکس جمع ہونے پر پیر یکم اپریل سے کام بندکرنے کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں