گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

جمعرات 28 مارچ 2024 17:33

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری  سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، وفد کی قیادت کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے کی۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ انصاف کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے وکلاءکا اہم کردار ہے، جبکہ ملک میں جمہوریت کے فروغ ، آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالا دستی کے لئے وکلاءنے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وکلاءبرادری کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں