قر آن وسنت، اسوہ حسنہ زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی کا ضامن ہے۔ڈاکٹر اشرف جیلانی

جمعرات 28 مارچ 2024 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) درگاہ عالیہ اشرفیہ کے سجادہ نشین علامہ ڈاکٹر سید محمد اشرف اشرفی الجیلانینے کہا کہ قر آن وسنت اور اسوہ حسنہ زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی کا ضامن ہے، تعلیماتِ اسلام کی حقیقی روح سے دور ہوکر آج مسلم امہ مسا ئل و مشکلات میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام ایما ن ،ہمدردی اور احسان کا فلسفہ سمجھنے اور عمل پیرا ہو نے کیلئے رمضا ن نہا یت اہمیت کا حا مل ہے۔

(جاری ہے)

رمضا ن صبر اور غم خواری کا مہینہ ہے یہ رحمتوں بر کتوں ،مغفرت کے ساتھ درجا ت کی بلندی اور آخرت کیلئے نیکیو ں کے ذخیرہ کر نے کا بہترین مو قع ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جما عت اھلسنّت و بزم رضا کے زیر اہتمام کچھی میمن ہال گاڑی کھاتہ لائٹ ہائوس میں محفل درس سے خطاب میں کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ مسلما نو ں کی نا کا می کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے دینی احکا ما ت کو فرا مو ش کر دیا ہے اسلام لو گو ں کی مدد کر نے موا خا ت کے رویّو ں کو اپنا نے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایما ن اور احتساب کے سا تھ رکھ کر ہی رو زے کے حقیقی مقصد کو پو را کیا جا سکتا ہے۔اللہ کے عطا کر دہ مال سے غریبوں اور ضرورت مندلوگوں کی اعانت کرنا رب کی با رگا ہ میں پسندیدہ عمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں