رینجرزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی،قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

اتوار 28 اپریل 2024 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان رینجرزسندھ اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے کھوکھرا پار ملیر سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب 2 ملزمان محمد الیاس عرف علی اور اعجاز عرف ریاض کو گر فتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک عدد222بور رائفل، 2عدد30بور پسٹل بمعہ راند، 4عدد موبائل فونز اور 2کلو منشیات (چرس)بھی برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرزکے مطابق ملزمان کراچی کے علاقے کھوکھرا پار ملیر اور گرد نواح کے علاقوں میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان اس سے پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں اور ملزمان کے خلاف متعدد تھانوں میں ایف آئی آربھی درج ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ وایمونیشن اورمنشیات مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔رینجرزنے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں