گورنر سندھ کا راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان

پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ کوئی فاقہ کشی کا شکار ہو،کامران ٹیسوری

اتوار 28 اپریل 2024 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لوگوں کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کامران ٹیسوری نے کہا کہ کسی کو کھانے پینے کے بنیادی مسائل میں الجھا نہیں دیکھنا چاہتا، دو وقت کی روٹی سے تنگ آ کر لوگوں کو انتہائی اقدام اٹھاتے نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ کوئی فاقہ کشی کا شکار ہو، عوامی گورنر کا خطاب دینے والے شہریوں کے لیے جو کچھ ہو سکا کروں گا۔گورنر سندھ نے کہاکہ صاحب ثروت افراد کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے لوگوں کی مدد کے لیے مجھ پر اعتماد کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں