غزوہ بدر میں ملت اسلامیہ کی تقدیر و دعوت حق کے مسقبل کا فیصلہ ہوا ،جاوداں فہیم

مسلمانوں نے کفار کو خاک چاٹنے پر مجبور کر دیا اورثابت کیا کہ جنگیں مادی اسباب سے نہیں لڑی جاتیں ،ْ غزہ کے عوام اور مجاہدین امت مسلمہ کا فرض ادا کررہے ہیں ،ْآغاز غزہ کے مسلمانوں نے کردیا ہے ہمیں ملکر اس کام کو انجام تک پہنچانا ہے،ناظمہ جماعت اسلامی حلوقہ خواتین کراچی

جمعرات 28 مارچ 2024 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے 17رمضان المبارک یوم البدر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزوہ بدر وہ فیصلہ کن اور تاریخ ساز جنگ تھی جس میں ملت اسلامیہ کی تقدیر اور دعوت حق کے مستقبل کا فیصلہ ہوا اس کے بعد آج تک مسلمانوں کو جتنی فتوحات اور کامیابیاں حاصل ہوئیں اور ان کی جتنی حکومتیں اور سلطنتیں قائم ہوئیں وہ سب اسی فتح مبین کی مرہون منت ہیں جو بدر کے میدان میں مٹھی بھر جماعت کو حاصل ہوئی اسی لیے اللہ تعالی نے اس جنگ کو قرآن مجید میں یوم فرقان یعنی حق اور باطل میں فرق کا دن کہا ہے یعنی اس جنگ میں مسلمانوں کی فتح اور غلبے نے یہ واضح کردیا تھا کہ اسلام حق ہے اور کفر و شرک باطل ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ وہ عظیم الشان یادگار دن ہے جب اسلام اور کفر کے درمیان پہلی فیصلہ کن جنگ لڑی گئی جس میں کفار قریش کی طاقت کا گھمنڈ خاک میں ملنے کے ساتھ ساتھ مٹھی بھر مسلمانوں کو وہ ابدی طاقت اور رشک زمانہ غلبہ نصیب ہوا جس پر آج تک مسلمان فخر کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اللہ کی خاص فتح نصرت سے 313 مسلمانوں نے اپنے سے تین گنا بڑے لشکر کو اس کی تمام تر مادی اور معنوی طاقت کے ساتھ خاک چاٹنے پر مجبور کر دیا جس نے یہ ثابت کر دیا کہ جنگیں مادی اسباب سے نہیں لڑی جاتیں بلکہ اعلی مقاصد اور ایمان سے فتح یاب ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ غزہ کے عوام اور مجاہدین امت مسلمہ کا فرض ادا کررہے ہیں،پوری امت کو ان کی پشت پر ہونا چاہیئے اور اللہ کی طاقت اور نصرت پر بھروسہ ہونا چاہیئے ،یہ کفار کے جھنڈ ایسے ہیں جیسے دیمک لگی لکڑی،پوری امت مسلمہ کو یک جان ہو کر خدا کے باغیوں کا مقابلہ کرنا چاہیئے کیونکہ وہ سب بھی مسلمانوں کے خلاف ہمیشہ متحد ہو کر مقابلے پر آئے ہیں،مسلمانوں کے اتحاد کی ضرورت آج سے بڑھ کر شاید کبھی رہی ہو،خدا کے نافرمان یہودیوں کو جڑ سے ختم کرنے کا آغاز غزہ کے معصوم مسلمانوں اور ان کے بچوں نے کردیا ہے ہمیں ان کے ساتھ ملکر اس کام کو انجام تک پہنچانا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں