غیر متعلقہ پاسپورٹ رکھنے پر پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ پر زیر حراست

قومی ایئرلائن کی ائیر ہوسٹس حنا ثانی سوشل میڈیا پر ماڈل اور معروف پاکستانی گلوکارہ کی عزیزہ ہیں

جمعہ 29 مارچ 2024 17:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی ای)کی فضائی میزبان کو ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 789 پر تعینات خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

حنا ثانی نامی ائیر ہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔قومی ایئرلائن کی ائیر ہوسٹس سوشل میڈیا پر ماڈل اور معروف پاکستانی گلوکارہ کی عزیزہ ہیں۔خیال رہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ دیگر افراد کے پاسپورٹس کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں