ٴْسیاسی عزائم نہیں رکھتے ، عوام اہلسنّت میں بیداری پیداکررہے ہیں، محمدسلیم خان قادری ترابی

بانیان پاکستان کی اولادوں پر ظلم برداشت نہیں کریں گے،عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے حقوق کے حصول کے لئے ملک گیر سطح پر کنونشن کریں گے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے حقوق کے حصول کی جدوجہد جہاد کی حیثیت رکھتی ہے، کارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی کے مختلف اجتماعات سے خطاب

پیر 29 اپریل 2024 03:25

C!کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجدکی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات اور شخصیات پر مشتمل مرکزی میلاد الائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہار کے تاحیات چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاہے کہ میلادالائنس پاکستان کے زیراہتمام اہلسنّت حنفی بریلوی کنونشن بہت جلد ہوگا،پورے ملک سے اہلسنّت حنفی بریلوی اکابرین وکارکنان اور عوام رابطے میں ہیں،میلادالائنس پاکستان کے جملہ اراکین بھی گھرگھر جاکر میلادالائنس پاکستان کے پیغام کو عام کررہے ہیں، ہم کسی بھی جماعت یاگروپ کے خلاف نہیں اور نہ ہی کسی جماعت اور گروپ کے ایجنٹ ہیں،ہم میلادشریف کااہتمام کرنے والوں کی خدمت کرناچاہتے ہیں، اور عوام اہلسنّت کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، سیاسی حالات کیسے بھی ہوں ہمیں اس کی پرواہ نہیں ،ہم سیاسی عزائم بھی نہیں رکھتے اس لئے کسی بھی انتخابی مہم کا حصہ نہیں بنتے،ہم عوام اہلسنّت میں بیداری پیداکررہے ہیں کیونکہ ہمارے حقوق غصب کئے گئے ہیں ہم پرظلم کے پہاڑتوڑے گئے ہیں ،آج ہمارے بچے ہم سے سوال کررہے ہیں کہ کیاہم پر اسی طرح ظلم ہوتارہے گا۔

(جاری ہے)

وہ میلادالائنس پاکستان کے مرکزی رہنمائوںجمعیت علمائے پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری ملک محمدشکیل قاسمی،جامع مسجد غوثیہ گلبہار کے ٹرسٹی رکن ناصر حسین خان، انجمن نوجوانان اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری عبدالوحیدیونس، بزم غلامان مصطفی پاکستان ٹرسٹ کے صدر صاحبزادہ محمدصادق قریشی ودیگر کے ہمراہ ضلع سینٹرل کراچی کے مختلف علاقوں میں رابطہ مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی کے مختلف اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔

محمدسلیم خان قادری ترابی نے کہاکہ سیاسی جنگ لڑنے والے ہمارے اکابرین دوسرے ہیں وہ اپناکام بخوبی کررہے ہیں، مسلک اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخاں فاضل بریلوی کو فروغ دینے والے علماء کرام کی خدمات بھی قابل تعریف ہیں،سماجی خدمت میں بھی اکابرین اہلسنّت مختلف تنظیموں کے تحت اپنی سرگرمیوں کوجاری رکھے ہوئے ہیں،کسی خاص ایشوپر عوام کو سڑکوں پر لانے کاکام بھی اپنی جگہ اہمیت رکھتاہے اور مختلف مواقعوں پر عوامی اجتماعات کامظاہرہ قابل دید رہاہے ،ہم سب کے جذبے حوصلے اور صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہر شعبے میں ہمارامکمل تعاون ان کے ساتھ ہے، لیکن عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے بنیادی حقوق کی اہمیت زیادہ ہے، جس کے حصول کے لئے جدوجہد کرناایک جہاد کی حیثیت رکھتاہے، ساری دنیاجانتی ہے کہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو سرکاری اداروں میں ملازمتیں ملناناممکن ہوچکاہے، حکومت کے تمام اداروں میں عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کی آوازسننے والاکوئی نہیں ہے، اسکول کالج اور یونیورسٹیزمیں داخلے کا حصول بھی ہمارے لئے مشکل بنادیاگیاہے ،شناختی کارڈ ،پیدائشی سرٹیفیکیت، ڈیتھ سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل ،پی آرسی کے حصول میں بھی لاتعداددشواریوں کو سامناہے، پاسپورٹ بنوا نے کے لئے دردردکے دھکے کھانے پڑتے ہیں ۔

ہمارے علماء کرام ،مشائخ عظام،آئمہ مساجد، اساتذہ ومعلم تک گھنٹوں لائنوں میں چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے کھڑے کردیئے جاتے ہیں، ہم سے رشوت طلب کی جاتی ہے، ہماری بستیوں میں بنیادی مسائل میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہاہے، ہمارے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دیگر علاقوں سے زیادہ ہے، ہماری مسجدوں ،خانقاہوں ، آستانوں اور مزارات کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظام میں حیلہ بازی کامظاہرہ کیاجاتاہے،ہمارے اکابرین باالکل غیر محفوظ ہیں، انہیں اپنی حفاظت خود کرنے کا مشورہ دیاجاتاہے، ہمارے اکابرین اسٹریٹ کرائمزکے شکارہورہے ہیں ، روزانہ علماء کرام ،مشائخ عظام اور نعت خوانوں کو سرراہ اسلحے کے زورپر لوٹ لیاجاتاہے، الغرض عوام اہلسنّت حنفی بریلوی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں دوسری جانب ہم سے جینے کا حق بھی چھیننے کی کوششیں کی جارہی ہیں،ایسی صورتحال میں ضروری ہے کہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی متحد ہوجائیں اور اپنے حقوق کے حصول کے لئے اجتماعی کوشش کریں ۔

عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کسی بھی سیاسی جماعت میں ہوں ہمیں اس سے کوئی بھی غرض نہیں لیکن اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد کے لئے میلادالائنس کے پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں ،میلادالائنس پاکستان نفرت کے بجائے محبت اور تصادم کے بجائے افہام وتفہیم کو فروغ دے رہاہے اس لئے ہم ہر ظلم وزیادتی کو برداشت کررہے ہیں حالانکہ ہم پورے ملک میں ایک انقلاب برپاکرنے کی ہمت صلاحیت اور طاقت رکھتے ہیں، لیکن ہم صبروتحمل سے کام لے رہے ہیں اور اس ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بناتے آئے ہیں،ہم اب بھی محبت کے گلدستے سجانے پر یقین رکھتے ہیں، امن ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم متحدہوکر کام کرناچاہتے ہیں ،اہلسنّت کنونشن اس ملک کی تاریخ کو بدلنے میں اہم کرداراداکرے گا، ہم میلادشریف کا اہتمام کرنے والی ہر تنظیم اور شخص کو میلاد الائنس کاحصہ سمجھتے ہیں اور میلادالائنس کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے سرکاری اداروں میں موجوداہلسنّت حنفی بریلوی احباب نے انتہائی خوشی کااظہارکیاہے اور اپنے تعاون کا یقین دلایاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں