بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور بین الاقوامی مرکزجامعہ کراچی کے درمیان معاہدہ

جمعہ 29 مارچ 2024 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف ای)، حکومتِ بلوچستان نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے تحت چلنے والے معروف ’انڈسٹریل اینا لیٹیکل سینٹر (آئی اے سی)‘ کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخظ ہوئے ہیں۔اس معاہدے کا مقصدبلوچستان فوڈ اتھارٹی اور’انڈسٹریل اینا لیٹیکل سینٹر جامعہ کراچی کے ساتھ صوبہء بلوچستان کے مفاد میں مضبوط تعاون کا سلسلہ قائم کرنا ہے۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرفرزانہ شاہین اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر نور حسن نے ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی میں جمعہ کوایک آن لائن اجلاس کے دوران اس مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی مرکز کے پروفیسر ڈاکٹر شبانہ سمجی، پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف، اور ڈاکٹر شکیل احمد و دیگر آفیشل نے بھی اس تقریب میں شرکت کی جبکہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے ڈاکٹر عبدالواسع، نجیب اللہ، سید محمد طارق شاہ اور محترمہ بختاور یوسف بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

پروفیسرفرزانہ شاہین نے بھی اس موقع پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور بین الاقوامی مرکز کے آفیشل کو معادہدے کے دستخط پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ صنعتی تجزیاتی مرکز دراصل آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے دائرے کار میں رہ کر کام کرتا ہے جس نے خود کو ایک اعلیٰ مہارت کے حامل ادارے کو طور قائم کیا ہے جس سے بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کی تکمیل کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ صنعتی تجزیاتی مرکز بنیادی طور پر ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی کا تجارتی ادارہ ہے جو صنعتوں اور سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو پیشہ ورانہ تجزیاتی اور مشاورتی خدمات فراہم کرتا ہے، یہ ادارہ اس وقت ملٹی نیشنل کمپنیوں، مینوفیکچرز اور اسی طرح کے دیگر اداروں کو بہترین خدمات پیش کررہا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹرٹیکنیکل ڈاکٹر نور حسن نے انڈسٹریل اینا لیٹیکل سینٹر جامعہ کراچی کی صنعتی معاونت اور قومی خدمات کو سراہا۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے دائرے کار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کا بنیادی مقصد خوراک کی حفاظت اور معیار کو یقینی بنانا ہے اور ساتھ حکومت کے مقررکردہ ضابطوں اور معیار کے مطابق صحت بخش خوراک کی فراہم کو فروغ دینا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں