ای او بی آئی پنشن میں200فیصد اضافہ کیا جائی:پنشنرز فورم

خود ساختہ مہنگائی نے سفید پوش پنشنرز اور عوام کی زندگی اجیرن کردی ، 10ہزار روپے میں تو ادویہ نہیں آتی ہیں کجا اس کے کہ گزر بسر کی جائے

منگل 16 اپریل 2024 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ای او بی آئی پنشنرز فورم نے مطالبہ کیاہے کہ موجودہ ای او بی آئی پنشن10ہزار روپے ماہانہ میںکم از کم فیصد200 اضافہ کیا جائے کیوں کہ ملک میں خود ساختہ مہنگائی نے سفید پوش پنشنرز اور عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

(جاری ہے)

ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ کہ اسمبلی ممبران کی تنخواہوں اور مراعات میں جب دل کرتا ہے اسمبلی کا اجلاس بلا کر 100 سے 300 فیصد تک اضافہ کر دیا جاتا ہے جس پر اپوزیشن کو اعتراض ہوتا ہے اور نہ آئی ایم ایف کو۔

جبکہ ای او بی آئی پنشن میں اضافے کی بات آئے تو مختلف حیلے بہانے کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام کیلئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے انہوں نے پنشن میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 10ہزار روپے میں تو ادویہ نہیں آتی ہیں کجا اس کے کہ گزر بسر کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں