کراچی میں جرائم کی بڑھتی وارداتیں ، جاوید عالم اوڈھو کو ایڈیشنل آئی جی تعینات کرنے کا فیصلہ

جاوید عالم اوڈھو پہلے بھی ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر کام کرچکے ہیں ، خادم حسین رند کے بعد عمران یعقوب کو ایڈیشنل آئی جی کراچی بنایا گیا تھا

منگل 16 اپریل 2024 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) سندھ حکومت نے جاویدعالم اوڈھو کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا،وہ پہلے بھی ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں کے بعد ایڈیشنل آئی جی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ذرائع نے کہا ہے کہ جاویدعالم اوڈھوکو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاوید عالم اوڈھو پہلے بھی ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر کام کرچکے ہیں ، خادم حسین رند کے بعد عمران یعقوب کو ایڈیشنل آئی جی کراچی بنایا گیا تھا۔یاد رہے گذشتہ ماہ سندھ میں نئی بننے والی حکومت نے بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے غلام نبی میمن کو ایک دفعہ پھر آئی جی سندھ پولیس تعینات کیا تھا۔وزیر اعلی سندھ کی جانب سے آئی جی سندھ کیلئے غلام نبی میمن کا نام تجویز کیا گیا تھا ، جس کے بعد وفاقی حکومت نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں