سندھ: اساتذہ کی 14 ہزار سے زائد خالی اسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ

شہر کراچی میں پرائمری ٹیچرز کی 4 ہزار 295 خالی اسامیوں کو پر کیا جائے گا

منگل 16 اپریل 2024 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی 14 ہزار 40 خالی اسامیاں کو پر کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔محکمہ تعلیم سندھ نے صوبہ بھر میں پرائمری ٹیچر کی 9 ہزار 315 خالی اسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 4 ہزار 725 جونیئر اسکول ٹیچرز کی خالی اسامیوں پر بھی بھرتییاں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران نے لسٹ تیار کرلی ہے، شہر کراچی میں پرائمری ٹیچرز کی 4 ہزار 295 خالی اسامیوں کو پر کیا جائے گا جب کہ ایک ہزار 260 جونیئر ٹیچرز کو بھرتی کیا جائے گا۔

حیدر آباد میں 2 ہزار 731 پرائمری ٹیچرز کو بھرتی کیا جائے گا، 2 ہزار 731 جونیئر اسکول ٹیچرز کی خالی اسامیوں کو بھی پر کیا جائے گا۔لاڑکانہ میں پرائمری سائیڈ پر 1 ہزار 74 اور جونیئر ٹیچر کی 503 بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سکھر میں ایک ہزار 215 پرائمری اور 231 جونیئر ٹیچرز بھرتی ہوں گے۔بھرتی ہونے والے تمام امیدوار ویٹنگ پر ہیں، 2021 میں امیدواروں نے میرٹ ٹیسٹ پاس کیا تھا جب کہ نگران حکومت نے ویٹنگ پر موجود امیدواروں کی بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں