فیڈرل بی ایریا میں ملزمان نے تالا توڑ کر گھر میں موجود قیمتی پالتو کتے کو قتل کر دیا

مدعی بیوہ کنول تھانے پہنچ گئی واردات کے ذمہ دار حسان اور احسن کی ایف آئی آر درج کی جائے

منگل 16 اپریل 2024 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) فیڈرل بی ایریا بلاک 21 ثنااللہ ایوینیو کی رہائشی بیوہ کنول عامر کے گھر کا نامعلوم افراد تالا توڑا اور گھر میں گھس کے پالتو کتے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ملزمان کتے کو مارنے کے بعد کی لاش کو بھی اٹھا کر لے گئے مدعیہ بیوہ کنول عامر نے تھانہ فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایریا میں درخواست دی ہے جس میں کی ثنا اللہ ایونیو کی یونین کے صدر احسن' حسان رضوان اور دیگر کو اس واردات کاذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کی ہے مدعیہ کاکہنا ہے کہ ظالموں نے کتے کو نہیں میرے بچے کو قتل کیا ہے جسے میں نے بچپن سے پالا تھا اس کا مزید کہنا تھا کہ دن دہاڑے فلیٹ کے تالا ٹوٹنے کی واردات کے بعد علاقے کا ہر شخص اپنے اپ کو غیر محفوظ تصور کر رہا ہے اس لیے مجرموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ایس ایچ او تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا نے واقعے کی تحقیقات شروع کر کے ملزمان سے پوجھ گچھ شروع کر دی ہے اہلیان ثنا اللہ ایوینیو نے اس واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے کہ دن دہاڑے کسی کے گھر کا تالا توڑ کر اس کے گھر میں گھس کر پالتو جانور کو مارنا انتہائی دلیرانہ واردات ہے اہلیان ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اس واردات کے بعد ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے اس واردات کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ہمارے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کو بچانے کے لیے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کیا جا رہا ہے جس پہ اہلیان محلہ میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں