وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے لائیو سٹاک سید نجمی عالم کی مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے، بروقت ویکسین کروانے کی ہدایت

منگل 16 اپریل 2024 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے لائیو سٹاک فشریز اینڈ ہیومن سیٹلمنٹ سید نجمی عالم نے سندھ کے مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے، انہیں بروقت ویکسین کروانے اور شعبہ ویکسین میں کام کرنے والوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ہدایات انہوں نے سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ فشریز آفس میں منعقد ہ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔

اجلاس میں سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ فشریز ڈاکٹر حفیظ احمد سیال کے ہمراہ محکمہ لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ مشیر سید نجمی عالم نے محکمہ کے حکام کو ہدایات دیں کہ جانوروں کی بیماریوں سے بچا ئوکیلئے ویکسین کا وافر مقدار میں ہونا ضروری ہے اور یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ان تمام اقسام کی ویکسین ہمارے محکمے کے تحقیقی اداروں کو تیار کرنی چاہیے تاکہ ہمیں بیرونی ممالک سے ویکسین نہ خریدنی پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو نوجوان ڈگریاں مکمل کر چکے ہیں وہ ہمارے پاس محکموں میں نوکری کرنے آتے ہیں، ہمیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی کالونیوں کی حالت زار ناگفتہ بہ ہے اور عمارت بھی انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جس کیلئے وزیر اعلی سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس مسئلے کو جلد حل کرنے کی کوشش کروں گا۔اس موقع پر سید نجمی عالم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ محکمہ کی ویکسین تیار کرنے والی لیبارٹری کی استعداد کار بڑھانے کیلئے بھی فنڈز درکار ہوں گے جس کیلئے سندھ حکومت سے بھی خصوصی مدد لینا پڑے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں