جامعہ کراچی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد
بچوں کی شخصیت کو سنوارنے یا بگاڑنے میں گھر کے ماحول اور فریقین کا بڑا عمل دخل ہوتاہے لیکن ہمارے معاشرے میں تربیت کا بہت بڑافقدان ہے،ڈاکٹر نعمان عورت معاشرے کا ایسا ستون ہے جس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی یافتہ، تہذیب یافتہ نہیں ہو سکتا،ڈاکٹر خالدعراقی … اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیئے ہیں کسی اور معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی ،ڈاکٹر شائستہ تبسم
بدھ 17 اپریل 2024 20:30
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرآف ایکسلینس فارویمنز اسٹڈیز جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اورسندھ ایچ ای سی، اسٹوڈنٹس ایڈوائزرآفس جامعہ کراچی وآفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ،کلیہ قانون جامعہ کراچی کے اشتراک سے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کی سماعت گاہ میں منعقدہ سیمینار بعنوان ’’دختران پاکستان:صنفی مساوات کا فروغ،معاشی طور پر بااختیاربنانااور امن کی تعمیر وادراک کا انتظام‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔تعلیم پرخرچ کی جانے والی رقم اخراجات نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے،ہمارے مستقبل کا انحصار اس نظامِ تعلیم پر ہوگا جو ہم وضع کریں گے کیونکہ کوالٹی ایجوکیشن کے بغیر ہم اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکتے۔بانی پاکستان نے تعلیم کو زندگی اور موت کا مسئلہ قراردیالیکن بدقسمتی سے تعلیم ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات شامل نہیں جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بہت تیزی سے کام ہورہاہے لیکن ابھی اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ،خواتین کو اپنے مستقبل کے فیصلے خودکرنے کی آزادی ہونی چاہیئے ۔عورت معاشرے کا ایسا ستون ہے جس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی یافتہ، تہذیب یافتہ نہیں ہو سکتا۔ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میوزیم ڈاکٹر اسماء ابراہیم نے کہا کہ دنیا میں آنے کا مقصد محض زندگی گزارنا نہیں بلکہ ایساکچھ کرنا ہے کہ دنیا سے جانے کے بعد بھی آپ کو یادرکھاجائے،انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں آنے والی مشکلات سے بھاگنے کے بجائے اس سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اپنی زندگی کے تجربات سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگرآپ نے اپنے مقصدکو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیاتوکوئی بھی رکائوٹ آپ کو اپنے اہداف کے حصول سے نہیں روک سکتی۔رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر شائستہ تبسم نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیئے ہیں کسی اور معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی ،ایک پڑھی لکھی ماں ایک پڑھالکھا خاندان بناسکتی ہے،ہمارے معاشرے میں خواتین کی صحت سے متعلق بیماریوں پر بات کرنے کو معیوب سمجھاجاتاہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ ڈائریکٹرآفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی ڈاکٹر سیدہ حورالعین نے کہا کہ اسلام نے عور ت کو وہ عظیم مقام دیاجو آج تک کوئی اور نہیں دے سکا، مرد کی تعلیم صرف ایک فرد واحد کی تعلیم ہے مگر عورت کو تعلیم دینا حقیقت میں پورے خاندان کو تعلیم دینے کے برابرہے۔ ہمارے ملک میں خواتین تعلیمی میدان میںتیزی سے ترقی کر رہی ہیں جو لائق تحسین ہے۔خواتین کو بااختیار بناکر ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں،آج خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوارہی ہے جس کی بڑی اور اہم وجہ خواتین میں تعلیم حاصل کرنے کا بڑھتا رجحان ہے۔مشیرامورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر نوشین رضا نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین کی جدوجہد کی بدولت خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔صنفی مساوات ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے ناگزیرہے۔سیمینار میں مختلف شعبہ جات کے صدور، اساتذہ اور طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
عشق مرشد میں منفی کردار پر قتل کی دھمکیاں ملیں، حرا ترین
اداکارہ کیآستین کے بغیر لباس پہننے سے زلزلے آ سکتے ہیں، ژالے سرحدی
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام ..
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
میرے گھر میں جنات ہیں مگر اب ہم ان سب کے عادی ہوچکے ہیں، ماہ نور حیدر
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
آئل گیس اور توانائی کی 18ویں نمائش POGEEمیں نئی عالمی ٹیکنالوجیز پیش کی جائیں گی
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا۔
این بی پی زراعت کی ترقی اور خواتین کو زرعی شعبے میں بااختیار بنانے کیلئے کوشاں
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عازمین حج اپنے موبائل پر پاک حج موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے اس کی رہنمائی کے مطابق متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں، وزارت مذہبی امور
-
آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اعشاریہ1ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر شہبازشریف کا اظہاراطمینان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور فلسطین میں قابض ریاستیں آزادی کی جدوجہد کو غیر قانونی بنانے کے لیے جھوٹی خبروں کا سہارا لے رہی ہیں، منیر اکرم
-
تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
-
وزارت خزانہ کو بینک کھاتوں میں موجود غیر استعمال شدہ عوامی رقوم کو اپنے قبضے میں لینے کی اجازت؟
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عدالت نے بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کی درخواست نمٹا دی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
بی ٹی اقسام کےخلاف قوت مدافعت روکنے کےلئے کاشتکارکم از کم10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام کی کپاس کاشت کریں،ماہرین زراعت