غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، مفتی عدنان مدنی

حکومت پاکستان اسرائیلی جارحیت کیخلاف عالمی برادری کو بیدار کرے، سیکرٹری امن کونسل

بدھ 17 اپریل 2024 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان امن کونسل کے جنرل سکریٹری مفتی محمد عدنان مدنی نے کہا ہے کہ غزہ کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے اگر عالمی برادری نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی ترک نہ کی تو دنیا میں پائیدار امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے المدنی قرآن اکیڈمی شیرشاہ میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عبد السمیع سے غزہ کی صورت حال پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا مفتی عدنان مدنی کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی بم باری کا سلسلہ جاری ہے اور غزہ میں اسرائیلی حملوں سے مظلوم نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں میں مزید اضافہ ہورہا ہے جو بے حد پریشانی کی بات ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل پوری دنیا کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے اور اقوام متحدہ سمیت او ائی سی جیسے ادارے محض قراردادیں پاس کر رہے ہیں لیکن جنگ بندی کے لیے وہ کردار ادا نہیں کررہے جو کرنا چاہئے اس موقع پر انہوں نے حکومت پاکستان سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی برادری کو بیدار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں