لیاقت آباد ٹاون میں رین ایمرجنسی نافذ

بدھ 17 اپریل 2024 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کی زیر صدارت افسران کا اجلاس، اجلاس میں وائس چیئرمین اسحاق تیموری، کو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری، انور جمال، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناصر خان، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فیض احمد، ڈائریکٹر الیکٹریکل محمداصغر، ڈائریکٹر بی اینڈ آر شفقت عالم ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ساجد شیخ، پی ایس سید نزیر مسعود، اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے لیاقت آباد ٹاون میں رین ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات دئیے جبکہ محکمہ باغات، ریسکیو،سینی ٹیشن اور محکمہ بی اینڈ آر کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے انھیں فوری اپنے محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

(جاری ہے)

فراز حسیب نے کہا کہ عوام کو دوران برسات مکمل ریلیف فراہم کرنے کے لئے برساتی نالوں کی صفائی، سیوریج اور گڑلائنز کو، رننگ کنڈیشن میں رکھا جا ئے فراز حسیب نے ایسی جگہوں پر خاص توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی کہ جہاں پانی کا اجتماع ہوتا ہے اور عوام کے لئے مشکلات کا باعث بنتا ہے انہوں نے کہا کہ ممکنہ برسات میں چاکنگ پوائنٹس اور نشیبی علاقوں پر خصوسی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ان جگہوں پر بارش کا پانی جمع ہو جاتا ہے اس لئے ان جگہوں پر پانی کی نکاسی کے پیشگی انتظامات کئے جائیں،انہوں نے عملے کو 24 گھنٹے ا لرٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ برساتی نالوں کے چوکنگ پوائنٹ کو کلیئر کرنے کے اور صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید تیز کرنے کے احکامات دئیے جبکہ یونین کمیٹیز کی سطح پر سیوریج اور گٹرلائنوں کورننگ کنڈیشن میں رکھنے کے لئے بھی متعلقہ اداروں سے باہمی رابطہ رکھا جائے اور اگر کہیں کسی قسم کی رکاوٹ ہوتو فوری دور کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دوران برسات معمول کی صفائی میں کسی قسم کا تعطل پید انہ ہونے پائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ’’ڈی واٹرنگ‘‘پمپس ورکنگ کنڈیشن میں رکھے جائیں اورمرکزی شاہراہوں پر بارش کے پانی کی نکاسی کا فوری بندوبست کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کا خلل نہ پڑے، فراز حسیب نے ریسکیو انچارج کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی ٓبھی نا حوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے ریسکیو عملے کی فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں