کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل، ملزمان مقتول سے ڈھائی لاکھ روپے اور پستول بھی لوٹ کر لے گئے

منگل 30 اپریل 2024 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا گیا، ملزمان مقتول سے ڈھائی لاکھ روپے اور پستول بھی لوٹ کر لے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹر10میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، مقتول بس اڈے کا چوکیدارتھا،شناخت اشفاق کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ورثاء کے مطابق ملزمان مقتول سے ڈھائی لاکھ روپے اور پستول بھی لوٹ کر لے گئے ہیں۔بس اڈے پرکام کرنے والے مکینک نعیم نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں بس اڈے پر مکینک کا کام کرتا ہوں، میں کمرے میں سورہا تھا کہ ڈاکو مقتول اشفاق کو اسلحہ کے زور پر اندر لائے۔مکینک نعیم نے بتایا کہ ملزمان نے اشفاق پرتشدد کیا تھا، کمرے میں آئے تو مجھ پر بھی تشدد کیا جبکہ اشفاق سے پستول اور نقد رقم چھینی ، جب اشفاق نے ڈاکوئوں سے مزاحمت کی تواسے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوتے وقت کمرے کی کنڈی لگا گئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں