سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز

بدھ 17 اپریل 2024 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر سندھ ایکسائز پولیس نے صوبے بھر میں منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔ بدھ کے روز جاری کرد ہ اعلامیہ کے مطابق ایکسائز پولیس نے لیاری کے علاقے سے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 250 گرام ہیروئن برآمد کر لی،ڈگری میں ایک اور کامیاب کارروائی، ایک شخص کو گرفتار کر کے 2کلو 200گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

علاوہ ازیں ضلع جامشورو کے علاقوں سعید آباد، ماہی اوٹھو اور امری میں کارروائیاں کی گئیں، جس کے نتیجے میں تین منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے۔ ان کے قبضے سے مضر صحت گٹکا اور کچی شراب برآمد کر لی گئی۔ سجاول میں کارروائیوں کے دوران 1545 گرام چرس سمیت دو منشیات فروش پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کے دفاتر کو اپ گریڈ کرنے، انفرا اسٹرکچر بہتر بنانے، لاجسٹک ضروریات جلد پورا کرنے کی ہدایت کی اور چیک پوسٹ نظام مضبوط کرنے، نئی چیک پوسٹس اور موبائل ٹیسٹنگ لیب کے قیام اور گاڑیوں، نارکو ڈٹیکٹرز کی خریداری کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کو گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے جدید انداز کے پلیٹس کے اجراع کا نظام لانے کی بھی ہدایت کی۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ امپورٹ شدہ گاڑیوں کی پورٹ سے شو رومز اور دیگر صوبوں تک منتقلی کے لئے قانونسازی کی جائے گی اور ایکسائز ٹیم پورٹس اور دیگر مقامات پر کائونٹر بنائیں گی، گاڑیوں کی بروقت رجسٹریشن یقینی بنائے جائے گی۔اجلاس میں منشیات کے خلاف پولیس کے تعائون سے کارروائیوں میں تیزی لانے اور منشیات کی تسخری روکنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں