واٹر کارپوریشن کے ملازمین اور ان کے پیاروں کے انتقال پر یونائیٹڈ ورکرز یونین کی تعزیت

جمعرات 18 اپریل 2024 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیک سیکشن فنانس کے آڈیٹر سیدکاشان علی کے والداور ایکسیئن واٹر کورنگی یعقوب لاکھو کے بھائی پروفیسر بشیر احمد لاکھو،AEE گلشن اقبال ٹاؤن سید آغا عباس نقوی کے بھتیجے،مزدور یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد قمر خان کوٹیDNX ممبر اسدشاہ کے والد ریٹائر ڈرائیورDMD ٹیکنیکل سروسز عظمت شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس اولڈ سٹی ڈویڑن اجیت کمار کی ہمشیرہ،پمپ آپریٹر ضیا الدین پمپ محمد اشرف،KD سول ون کے ملازم سید خورشید علی بابا بقضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم،صدر پنھل مگسی،جنرل سیکرٹری اکرام خان،سینئر نائب صدر چن زیب،سینئر وائس چیئرمین ناظم خان،فنانس سیکرٹری ارشد اعوان اور دیگر نیان ملازمین اور انکے پیاروں کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اور پسماندگان کو یہ صدمے برادشت کرنے کی توفیق عطا کرنے کے لیے دعا کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں