گندم کی کمی کا مبینہ گھپلا، کراچی پورٹ سے بحری جہاز فرار

اتوار 28 اپریل 2024 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) گندم کی کمی کا مبینہ گھپلا سامنے آنے پر کراچی پورٹ سے بحری جہاز فرار ہو گیا۔شپنگ ذرائع کے مطابق 1500 ٹن کم گندم نکلنے پر بحری جہاز آؤٹر اینکریج سے فرار ہو گیا،آنا الزبت جہاز کو 1500ٹن گندم کم نکلنے پر آؤٹر اینکریج پر رکنے کی ہدایت تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جہاز اور گندم مالکان کے درمیان تنازع حل ہونے سے قبل جہاز فرار ہو گیا۔شپنگ ذرائع کے مطابق مال پورا ہوتا ہے، انشورنش سے رقم نکالنے کے لیے یہ عمل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں