ھ*بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی اور چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کے لئے سندھ ٹرین مارچ

اتوار 28 اپریل 2024 20:20

ٌکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کے لئے کراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ نکالا گیا، ٹرین مارچ مارچ میں پی ٹی آئی مرکزی رہنما بیئریسٹر شعیب شاہین، سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ علی پلھ، پی ٹی آئی رہنما جسٹس (ر) نور الحق قریشی، سابق ایم این اے فہیم خان، سابق ایم پی اے جمال صدیقی، پی ٹی آئی رہنما بیریسٹر علی طاہر، ڈاکٹر مسرور سیال،حاجی نثار آرائین وومن ونگ سندھ کی صدر سرینا عدنان، ارسلان خالد، جانشیر جونیجو، رضوان خانزادہ، امان قاضی، زین کولاچی، ولی مغیری، ایڈووکیٹ دانیا مگسی سمیت دیگر سندھ کے رہنمائوں نے شرکت کی، ٹرین مارچ بذریعہ عوامی ایکسپریس کے نکالا گیا جو کراچی سے ہوتا ہوا لانڈھی اسٹیشن، جھنگشاہی اسٹیشن، کوٹری اسٹیشن، حیدرآباد اسٹیشن، سرہاڑی اسٹیشن، ٹنڈو آدم اسٹیشن، شہدادپور اسٹیشن، دوڑ اسٹیشن، باندھی اسٹیشن، نوابشاہ اسٹیشن ، کوٹ راہو اسٹیشن، پڈایدن اسٹیشن، محراب اسٹیشن، بھریا اسٹیشن،سیٹھارجا اسٹیشن، رانی پور اسٹیشن، گمبٹ اسٹیشن، خیرپور اسٹیشن سے ہوتا ہوا روہڑی اسٹیشن پہنچا۔

(جاری ہے)

تمام اسٹیشن پر ٹرین مارچ پہنچنے پر پی ٹی آئی رہنمائوں، کارکنوں شہریوں نے والہانہ استقبال کیا اور عمران خان کی رہائی اور چورہ شدہ مینڈیٹ کی واپسی کے لئے نعریبازی کی۔ ٹرین مارچ کے شرکاء نے بینر اور عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کروایا۔ مختلف ریلوی اسٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی مرکزی رہنما شعیب شاہین نے کہا میں آج پی ٹی آئی سندھ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آج ٹرین مارچ عمران خان کی رہائی کے لئے کراچی سے سکھر تک نکالا گیا ہے ہماری پر امن جدوجہد ہے خواہ وہ لانگ مارچ ہو یا ریلیاں عمران خان کی رہائی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا جس طرح سندھ کی عوام نے آج ٹرین مارچ کا استقبال کر کے ثابت کر دیا کہ سندھ کی عوام بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ بہت جلد سندھ کے عوام کو ڈاکوئوں حکمرانوں سے نجات دلوائیں گے عمران خان جلد باہر ہونگے اور عوام کو حقیقی آزادی دلوائیں گے۔ آج جو ملک میں ظلم کا نظام قائم ہے اس سے نجات کے لئے عمران خان ضروری ہیں۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہم آج کراچی سے سکھر تک ریلیز عمران خان کی نعرے کے ساتھ ٹرین مارچ کے ذریعے جارہے ہیں یہ ٹرین مارچ ان فیصلہ سازوں کو جگانے کے کئے ہے جو سمجھ رہے ہیں کہ ایسے ہی کام چل جائے گا اب ہر جگہ صرف ایک ہی آواز ہوگی ریلیز عمران خان جب تک عمران خان آزاد نہیں ہونگے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

حلیم عادل شیخ کہا اب وقت دور نہیں بہت جلد سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی اور عوام کو ان چوروں سے نجات دلوائیں گے آج سندھ کے عوام نے اپنا فیصلا سنا دیا ہے کہ عمران خان کو آزاد کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں