المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا شاہ لطیف ٹاؤن میں مفت میڈیکل کیمپ کاانعقاد

پیر 29 اپریل 2024 20:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اورٹرنک والاکے اشتراک سے احمدمیرج لان شاہ لطیف ٹاؤن میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا ۔ کیمپ میں بلڈ شوگر،ماہرامراض نسواں،بلڈپریشر،بلڈگروپ،کٹاہونٹ، کٹاتالوکی مفت سرجری کیلئے چیک اپ ،الٹراساؤنڈ،بی ایم آئی ،جنرل اوپی ڈی بمعہ ادویات،آنکھوں کا معائنہ بمعہ موتیا کامفت آپریشن کی سہولیات موجودتھی۔

کیمپ سے تقریبا 500سے زائد افرادنے استفادہ کیا ۔

(جاری ہے)

مرد،67،خواتین 147،بچوں کی اوپی ڈی77،آنکھوں کی اوپی ڈی 80،جس میں 8مریض ایسے تھے جن کا موتیا پک چکا تھا اُن تاریخ دیکر مفت آپریشن کیاجائے گا ۔شوگر49،بی ایم آئی 3،بلڈپریشر73،بلڈگروپ 11اورالٹراساؤنڈ کے 33مریضوں کا چیک ہوا۔مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹرزنے خدمات انجام دیںاوربیماری کی تشخیص کے بعد احتیاطی تدابیر کے مشورہ اورمفت ادویات بھی فراہم کی۔ سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب،صدرالمصطفیٰ ڈاکٹر عبدالرحیم،جنرل سیکریٹری المصطفیٰ احمدرضا طیب نے معاونین، انتظامیہ ڈاکٹر،پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات پر شکریہ اداکیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں