واٹرکارپوریشن کے ملازمین اور انکے پیاروں کے انتقال پر یونائیٹڈ ورکرز یونین کی تعزیت

پیر 29 اپریل 2024 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپویشن صدر ٹاؤن ٹیکس کے ملازم عتیق احمد کی والدہ، ریٹائر ڈرائیورDMD ٹیکنیکل سروسز عظمت شاہ،پمپ آپریٹر ضیا الدین پمپ محمد اشرف،KD سول ون کے ملازم سید خورشید علی باباجمشید ٹاؤن ٹیکس کے انسپکٹر عطرت علی کی والدہ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ملازم حفیظ خان کے چچا،مزدور یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری قمر خان کوٹی،انجینئرنگ ایسٹ کے ملازم محمد ندیم کی والدہ،نارتھ ناظم آباد ٹاؤن E&M کے ملازم فیضان کریم کے والد بقضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم،صدر پنھل مگسی،جنرل سیکرٹری اکرام خان،سینئر نائب صدر چن زیب،سینئر وائس چیئرمین ناظم خان،فنانس سیکرٹری ارشد اعوان اور دیگر نے ان ملازمین اور ان کے پیاروں کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اور پسماندگان کو یہ صدمے برادشت کرنے کی توفیق عطا کرنے کے لیے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں