عظیم احمد طارق کی 31ویں برسی ،پاکستان کے مختلف شہروں سمیت سندھ کے تماماضلاع میں قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام

برسی کا مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں منعقد کیا گیامرکزی اجتماع میں سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، مرکزی کمیٹی کے اراکین سمیت ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت

بدھ 1 مئی 2024 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے شہید چیئرمین عظیم احمد طارق کی 31 ویں برسی کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں اور ڈسٹرکٹ سمیت اندرون سندھ حیدرآباد، میر پور خاص ،سکھر، نوابشاہ، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، عمر کوٹ، دادو، لاڑکانہ، قمبر، شہداد کوٹ، شکار پور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز سمیت دیگر ڈسٹرکٹ میں قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا، اِس موقع پر اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج، جوائنٹ انچارجز اور اراکینِ نے مختلف زونز میں منعقد اجتماعات میں شرکت کی، جبکہ مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں منعقد کیا گیا جہاں بانی چیئرمین کے ایصال ثواب کے لئے قرآن و فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

برسی کے اجتماع میں ایم کیو ایم پاکستان مرکزی رہنما سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، ارکانِ مرکزی کمیٹی فیصل سبزواری، امین الحق سمیت، مختلف مرکزی شعبہ جات کے زمہ داران و اراکین، سابق و موجودہ حق پرست اراکینِ قومی اور صوبائی اسمبلی، ٹانز اور یوسیز کے زمہ داران و کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے بعد اجتماعی دعا کی گئی جس میں شہید چیئرمین عظیم احمد طارق سمیت تمام حق پرست شہدا کے بلند درجات، اسیران کی جلد رہائی، لاپتہ کارکنان کی جلد بازیابی اور ایم کیو ایم پاکستان کے تمام کارکنان کے بلند حوصلہ و استقامت، پاکستان کی تعمیر و ترقی، سلامتی اور افواج پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی گء۔

بعد ازاں ارکانِ سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی نے شہید چیئرمین اور تحریکی شہدا کی قبور پر حاضری دی انکے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں