پی ٹی سی ایل اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میںسیف سٹی پراجیکٹ راولپنڈی کے اجرا کیلئے اشتراک

جمعہ 3 مئی 2024 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2024ء) پی ٹی سی ایل اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی)نے سیف سٹی پراجیکٹ راولپنڈی کے اجرا کیلئے اشتراک قائم کرلیا ہے، تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

گروپ ڈائریکٹر، انٹرپرائز سلوشنز، پی ٹی سی ایل، وقار احمد اور پی آئی ٹی بی کے چیف انفارمیشن آفیسر، سجاد غنی نے گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، ضرار ہشام خان اور پی آئی ٹی بی کے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، عطاالرحمان کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ منصوبہ پی ٹی سی ایل کے محفوظ ڈیٹا اور جدید آئی سی ٹی سروسز کی مدد سے نگرانی اور ہنگامی خدمات کے نظام کو مستحکم کرے گا، تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات حاصل ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں