قائد ملت شہید لیاقت علی خان ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا کراچی اور ٹنڈو جام میں شاندار آغاز

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے تعاون سے کراچی میں آرام باغ باسکٹ بال کورٹ اور ٹنڈو جام میں سندھ ذرعی یونیورسٹی میں "قائد ملت شہید لیاقت علی خان SSBٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ "کا شاندار آغاز ہوگیا ،کراچی میں فردوس کواپریٹو سوسائٹی کے ایدمنسٹریٹر حاجی محمود قریشی اور ٹنڈجام میں ایڈوانس سیڈ کارپوریشن کے MDاطہر علی خانزادہ نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،اویس محمود ،انجینئر محفوظ الحق ،طارق حسین ،عبدالناصر اور دیگر موجود تھے ٹورنامنٹ کے آغاز پر قائد ملت شہید لیاقت علی خان کی روح کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

(جاری ہے)

کراچی میں افتتاح کے موقع پر کھیلے گئے نمائشی میچ میں قائد اعظم الیون نے مد مقابل علامہ اقبال الیون کو 35-20سے شکست دیدی فاتح ٹیم قائد اعظم الیون کی جانب سے اسد حفیظ 8،زین العابدین 8اور محمد فیضان نے 7جبکہ رنر اپ علامہ اقبال الیون کی جانب سے حمزہ خواجہ 9،عثمان خواجہ اور عبید الرحمن نے 6،6پوائنٹس اسکور کرکے نما یاں رہے۔

ٹنڈ جام میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ناغڑ باسکٹ بال کلب حیدر آباد نے مد مقابل سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈ جام کو 30-25پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح ٹیم ناغڑ کلب حیدر آباد کی جانب سے خرم 12،رافع10اور دانیال نے 8جبکہ رنر اپ سندھ زرعی یونیورسٹی کی جانب سے کاشف 9،حسن 8اور عمران نے 6پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کراچی اور ٹنڈو جام میں کھیلے گئے میچز میں ریفریز کے فرائض جمیل صدیقی ،ممتاز احمد ،جاوید خان ،شعیب ،نوید اختر ،جنید اختر اور شہباز نبی قائم خانی نے انجام دیئے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں