سری لنکا کرکٹ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

کمان دیمیتھ کرونارتنے کو سونپی گئی ہے۔ ڈینوشکا گناتھیلیگا کمر کی انجری کی وجہ سے ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے جبکہ تھیسارا پریرا کی ٹیم میں واپسی

بدھ 19 فروری 2020 22:52

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) سری لنکا کرکٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، سری لنکن ٹیم کی کمان دیمیتھ کرونارتنے کو سونپی گئی ہے۔ ڈینوشکا گناتھیلیگا کمر کی انجری کی وجہ سے ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے جبکہ تھیسارا پریرا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈینوشکا گناتھیلیگا کی جگہ نیروشن ڈکویلا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، نیروشن ڈکویلا بخار سے نبرد آزماما ہیں انکی پہلے میچ میں شرکت انکی فٹنس سے مشروط ہے، انکے فٹ نہ ہونے کی صورت میں کوسل پریرا ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ دیمیتھ کرونارتنے سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایشکا فرنینڈو، کوسل پریرا ، شہن جے سوریا، نیروشن ڈکویلا، کوسال مینڈس، انجیلو میتھیوز، دھننجیا ڈی سلوا، تھیسارا پریرا، داسن شاناکا، وانندو ہسرانگا ، لکشان سانڈاکانا، نوان پرادیپ اور لاہیرو کمارا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں