21واں قائد ملت شہید لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ :مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے

پیر 18 اکتوبر 2021 20:51

21واں قائد ملت شہید لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ :مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) عثمان باسکٹ بال کلب کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری " 21واں قائد ملت شہید لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021؁ء "میں دوسرے دن مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں نشتر باسکٹ بال کلب نے مد مقابل میزبان عثمان باسکٹ بال کلب کودلچسپ مقابلے کے بعد 42کے مقابلے میں 46باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے حمزہ شیخ 14،اسد علی 12اور طلحہ امجد نے 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے حمزہ خواجہ 15،فیضان شیخ 12،عون علی اور دانیال مروت نے 8,8باسکٹ اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ،کھیلے گئے دوسرے میچ میں یون یونٹ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل سول ٹائیگر باسکٹ با ل کلب کو باآسانی 26کے مقابلے میں 37باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے طلال احمد 12،فہد خان اور کاشف سروری نے 9,9جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے محمد معاذ 10،رافع صلاح الدین اور احسن خان نے بالترتیب 7اور 6باسکٹ اسکور کرکے نمایاں رہے ،کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال ،انجینئر زین العابدین چنہ ،عبداللہ امام اور عامر شریف نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،نعیم احمد ،ممتاز احمد اور راج کمار تھے ۔

(جاری ہے)

میچ سے قبل مہمان خصوصی کھیلوں کی معروف شخصیات پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،کشمیری رہنماء غلام عباس جمال ایڈوکیٹ ،روٹری کلب گارڈن کے صدر محمد اخلاق ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سماجی رہنماء بے نظیر بلوچ اور دیگر موجود تھے ،شاہدہ پروین کیانی نے نوجوان کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا نوجوان ہمارا مستقبل ہیں آپ لوگوں کے چاہیئے کے آپ حصول علم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں شاہدہ پروین کیانی نے عثمان کلب اور KBBAکو قائد ملت شہید لیاقت علی خان کی یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شاندار یونٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے بنک اسلامی کے صدر سید عامر علی اور اسسٹنٹ گورنر روٹری کلب دردانہ راشد کو بوائز اور گرلز ایونٹ کے انعقاد کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں