پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
بدھ 17 اپریل 2024 18:34
(جاری ہے)
پہلے دو ون ڈے صبح ساڑھے نو بجے شروع ہونگے جبکہ تیسرا ون ڈے سہ پہرساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ شائقین کی سہولت کے لیے سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہے اور شائقین جاوید میانداد انکلوژر سے کھیل سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے اس سیریز کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہے اور ہم نے اس کے لیے بہت محنت کی ہے۔ سیریز سے پہلے تربیتی کیمپ میں ہمارے کوچز نے ہماری مہارتوں کو نکھارنے اور ہماری فٹنس کو مضبوط بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ندا ڈار نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کا ہمارے خلاف ون ڈے میں اچھا ٹریک ریکارڈ ہوسکتا ہے لیکن ہم بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہم آنے والی سیریز میں اس کارکردگی کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارا مقصد اپنی حالیہ کامیابیوں کو آگے بڑھانا اور ایک سخت حریف کے خلاف اچھی پرفارمنس دینا ہے۔ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے کہا کہ پاکستان ایک خطرناک حریف ہے، خاص طور پر اپنے ہوم گرائونڈ میں ۔ ان کے پاس ایک باصلاحیت سکواڈ ہے جو کسی بھی لمحے کھیل کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم چیلنج کے لیے تیار ہیں اور ہم اپنے گیم پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں ایک ہفتے کے تربیتی کیمپ نے ہمیں پاکستان کے خلاف اہم سیریز کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا۔ ہم نے کراچی میں بھی دو اچھے ٹریننگ سیشن کیے ہیں، اب ہماری توجہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے مقامی حالات کے مطابق ڈھالنے پر مرکوز ہے۔ آسٹریلیا کی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز کے تینوں ون ڈے اور پانچوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ ان کے ساتھ عبدالمقیت، عمران جاوید اور ناصر حسین ون ڈے سیریز میں آن فیلڈ امپائرز ہونگے جبکہ سلیمہ امتیاز اور حمیرا فرح ریزرو امپائرز ہونگی۔ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے پاکستان سکواڈمیں ندا ڈار(کپتان)،عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، منیبہ علی، نجیہہ علوی(وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز(وکٹ کیپر)،طوبی حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں ہیلی میتھیوز(کپتان)،شیمین کیمبل(نائب کپتان)، عالیا الین، شامیلا کونیل، ایفی فلیچر،شیری این فریزر، جینیلیا گلاسگو، شینیل ہنری، زیدا جیمز، قیانا جوزف، چیڈین نیشن، کرشما رام ہارک، اسٹیفین ٹیلر، راشدا ولیمز اور کیٹ ولموٹ شامل ہیں۔ سیریز کے شیڈول کے مطابق 18اپریل کو پہلا ون ڈے انٹرنیشنل صبح ساڑھے نو بجے کھیلا جائے گا جبکہ 21اپریل کو دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل بھی صبح ساڑھے نو بجے کھیلا جائے گا۔ اسی طرح 23 اپریل کو تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل سہ پہر ساڑھے تین بجے کھیلا جائے گا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
عشق مرشد میں منفی کردار پر قتل کی دھمکیاں ملیں، حرا ترین
اداکارہ کیآستین کے بغیر لباس پہننے سے زلزلے آ سکتے ہیں، ژالے سرحدی
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام ..
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
میرے گھر میں جنات ہیں مگر اب ہم ان سب کے عادی ہوچکے ہیں، ماہ نور حیدر
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
آئل گیس اور توانائی کی 18ویں نمائش POGEEمیں نئی عالمی ٹیکنالوجیز پیش کی جائیں گی
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا۔
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
-
عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع میں ماڈل بازار بنائیں گے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، چوہدری شافع حسین
-
لنکن پریمئیر لیگ؛ نسیم شاہ سمیت 500 سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس ،شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
-
اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانے والی سروسز پر فیسوں کا اطلاق
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل