Zحب ریلی کراس 2024 : گڈانی کے ساحل پر میلہ سج گیا

|حب ریلی کراس میں پاکستان بھر سے 54 ریسرز ایکشن میں دکھائی دینگے

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

چ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) حب ریلی کراس 2024، گڈانی کے ساحل پر حب ریلی کا میلہ سج گیا ۔حب ریلی کراس میں پاکستان بھر سے 54 ریسرز ایکشن میں دکھائی دینگے، 51 کلومیٹر فاصلہ پر محیط ٹریک پر ڈرائیورز کا کڑا امتحان ہوگا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں خواتین کیٹیگری کے مقابلے جاری ہیں جس میں دینا پٹیل اعزاز کا دفاع کرینگی۔ویٹرنز کے بعد سٹاک کیٹیگری کی ریس شروع ہوگی ، پری پیئرڈ کیٹیگری میں پاکستان کے نامور ریسرز کا ٹکرا ہوگا جس میں صاحبزادہ سلطان محمد علی، نادر مگسی، رونی پٹیل شامل ہیں۔تیمور خواجہ پری پری پیئرڈ (pre prepared) کیٹیگری میں اعزاز کا دفاع کرینگے۔گورنر بلوچستان اور گورنر سندھ اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں