کراچی: آئندہ 24 گھنٹے میں موسم جزوی ابرآلود ہے گا،محکمہ موسمیات

بدھ 31 جنوری 2024 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2024ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں موسم جزوی ابرآلود ہے گا، جبکہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ رات ہونے والی بارش شہریوں کے لئے زحمت بن گئی، شہر میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات اٹھانی پڑیں۔سڑکوں پر بارش کے پانی کے باعث مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام کی صورتحال رہی اور شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں