کراچی میں 4 فروری تک بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

جمعہ کی صبح سویرے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش،سردی کی شدت میں اضافے کا بھی امکان ہے

جمعہ 2 فروری 2024 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2024ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں 4 فروری تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 اور 4 فروری کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب جمعہ کی صبح سویرے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

کراچی میں سرجانی ٹاون، ناردرن بائی پاس، نیو کراچی، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبہار کالونی، لسبیلہ، اولڈ سٹی ایریا،نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر، آئی آئی چند ریگر روڈ، گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، ملیر، شارعِ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں