کراچی میں موسلا دھار بارش کا کوئی امکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

جمعہ 1 مارچ 2024 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2024ء) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں موسلا دھار بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ شہر میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازنے بتایاکہ بارش برسانے والے سسٹم کے اثرات کراچی سے نکل گئے ہیں۔واضح رہے کہ جمعہ کوکراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و درمیانی بارش کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، شاہراہ فیصل پر پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے۔گڈاپ، سرجانی ٹائون، تیسر ٹائون، صدر کے علاقے میں کہیں ہلکی، درمیانی اور کہیں بوندا باندی کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں