قومی شاہراہ پرمسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم‘ 14افراد جاں بحق 4زخمی

انڈس ہائی وے پر ٹانک سے پشاور جانے والی کوچ اور پک اپ میں تصادم ہوا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 6 فروری 2019 13:33

قومی شاہراہ پرمسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم‘ 14افراد جاں بحق 4زخمی
کرک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری۔2019ء) کرک میں انڈس ہائی وے پرمسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 14افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے ہیں. بدھ کو کرک میں قیامت کی جھلک،مسافر زندہ جل گئے ،انڈس ہائی وے پر ٹانک سے پشاور جانے والی کوچ اور پک اپ میں تصادم ہوا جس سے آگ لگ گئی،جھلس کر 14افراد زندہ جل گئے،جبکہ 4شدید زخمی ہوگئے.

آگ لگنے سے کوچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کیں اور گاڑی کے دروازے کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کرک منتقل کیا،جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی.

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لاشوں کے جھلس جانے کی وجہ سے شناخت انتہائی مشکل ہے.

امدادی ٹیموں کے تاخیر سے پہنچنے پرمقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا اور انڈس ہائی وے پر ٹریفک بلاک کردیا. کرک میں انڈس ہائی وے پرمسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 14افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے ہیں. بدھ کو کرک میں قیامت کی جھلک،مسافر زندہ جل گئے ،انڈس ہائی وے پر ٹانک سے پشاور جانے والی کوچ اور پک اپ میں تصادم ہوا جس سے آگ لگ گئی،جھلس کر 14افراد زندہ جل گئے،جبکہ 4شدید زخمی ہوگئے.

آگ لگنے سے کوچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کیں اور گاڑی کے دروازے کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کرک منتقل کیا،جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی. ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لاشوں کے جھلس جانے کی وجہ سے شناخت انتہائی مشکل ہے. امدادی ٹیموں کے تاخیر سے پہنچنے پرمقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا اور انڈس ہائی وے پر ٹریفک بلاک کردیا.

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں