کرک میں غیر قانونی کنکشن کا ٹنے پر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے دو آفیسران اور ان کے سٹاف پر مقامی افراد نے حملہ کر دیا

حملہ کے نتیجے میں آفیسر اور عملہ شدید زخمی ہو گیا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 5 مارچ 2021 11:11

کرک میں غیر قانونی کنکشن کا ٹنے پر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے دو آفیسران اور ان کے سٹاف پر مقامی افراد نے حملہ کر دیا
کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2021ء) کرک میں غیر قانونی کنکشن کا ٹنے پر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے دو آفیسران امجد الرحمن(ڈپٹی چیف انجینئر)، خالد رحیم اورکزئی (سینئر انجینئر) اور ان کے سٹاف پر مقامی افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں آفیسر اور عملہ شدید زخمی ہو گیا ہے۔ شرپسند عناصر کی اس غنڈہ گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسر ایسوسی ایشن ملتان ریجن کی جانب سے جام سرفراز اختر(ایگزیکٹو ممبر ) کی قیادت میں ملتان ٹرانسمیشن آفس میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ اس احتجاج میں آصف علی رضا ( چیف انجینئر ٹرانسمیشن)،محمد بنیامین شاہد (چیف انجینئر کمپریشن)، مرزا طارق بیگ (چیف انجینئر ٹیلی کام)، زاہد محمود واہلہ(ڈپٹی چیف انجینئر)، محمد اجمل (ڈپٹی چیف انجینئر )،حسن رضا کاظمی(سینئر انجینئر)،تنویر عمران (سینئر انجینئر) ،خرم بیگ (سینئر انجینئر) ،جمال نتکانی (انچارج سٹور)، اور دیگر آفیسران نے شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ ملزموں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں