گل کرکٹ کلب ڈسٹرکٹ پشاورکرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ہفتہ 9 مارچ 2024 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) گل کرکٹ کلب نے ایچ پی سی اے کو50رنزسے شکست دیکر ڈسٹرکٹ پشاورکرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روزکھیلے گئے کوآرٹرفائنل میں گل کرکٹ کلب کے کپتان وقارالحسن نے ٹاس جیت کرپہلے خود کھیلنے کافیصلہ کیاورمقررہ 30اورزمیں 230رنز بنائے محمد شہاب نے شاندار107رنزکی دلکش اننگزکھیلی جبکہ محمدبلال نے 62رنزسکورکئے۔

ایچ پی سی اے کی طرف سے وحید اورعبداللہ نے تین تین جبکہ شیرنے دوکھلاڑیوں کوآوٹ کیاجواب میںایچ پی سی اے کی ٹیم عبدالباسط اورعثمان زمان کی تبا ہ کن باولنگ کوڈٹ کرمقابلہ نہ کرسکی اوران کی پوری ٹیم 180رنزبناکرڈھیرہوگئی دونوں باولرذنے چارچارکھلاڑیوںکوآوٹ کیاایچ اپی سی اے کی طرف سے ہمایوںنے 30عبداللہ گل اورکامران نے عمدہ 49رنز کی اننگزکھیلی۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں