کرک کے فی میل ٹیچرز کو سیکورٹی انتظامات کے متعلق خصوصی لیکچر

جمعہ 24 فروری 2017 20:07

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میاں نصیب جان کا جاری سیکورٹی آگاہی مہم کے دوران گورنمنٹ گرلز سینٹنیل ماڈل ہائی سکول میں ضلع بھر کے فی میل ٹیچرز کو سیکورٹی انتظامات کے متعلق خصوصی لیکچر دیااور ضلع ہذا کے سیکورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پرڈی پی او نے ملٹی میڈیا کے ذریعے مختلف قسم کے بارودی مواد اور اشیاء کی نشاندہی اور ان کے متعلق احتیاطی تدابیر کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئیمختلف سیکورٹی لیپس ویڈیوز بھی دیکھائی گئی اور کرک پولیس کی کارکردگی کو پیش کیا۔

ڈی پی او نے ضلع ہذا کے سیکورٹی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کرک پولیس نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر کم نفری کے باوجودمختلف مقامات پر ناکہ بندی پوائنٹ اور سنیپ چیکنگ میں اضافہ کردیا ہے اور کہا کہ کرک پولیس کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

اور پولیس تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کے روشن مستقبل کیلئے سیکورٹی کے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی اونے فی میل ٹیچرز سے مخاظب ہو کر کہاکہ اپنے اپنے سکول چوکیداروں کوہدایات جاری کریں کہ وہ ہر وقت الرٹ اور چوکس رہے۔اور اگر آپ کو کوئی بھی مشکوک شخص یا سامان اپنے سکول کے اردگرد نظر آئے تو بر وقت پولیس کو مطلع کریں ۔اور اپنے اپنے سکولز کو خیبر پختونخواہ کے متعارف کردہ جدید کمپیوٹرائز ایس او ایس سسٹم کے ساتھ جلد از جلد منسلک کریں تاکہ خدانخواستہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہوجائے تواس صورت میںایک کلک پر ضلع بھر پولیس کو الرٹ موصو ل ہوگی۔

جو بروقت حالات کنٹرول کرنے میںانتہائی معاون ثابت ہوتی ہے۔ دوران تقریب فی میل ٹیچرز نے کہا کہ اس سیکورٹی آگاہی مہم سے ان کے علم میں کافی اضافہ ہواہے جس پر ٹیچرز نے ڈی پی او سے درخواست کی کہ اس قسم کے تقاریب کا انعقاد ہر سکول کے سطح پر کیاجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کو اس قسم کے اشیاء سے آگاہی ہو۔تقریب کے احتتام پر تمام فی میل ٹیچرز نے کھڑے ہوکر ضلع ہذا کے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں