کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر ڈیو کیمرون کا سلو اوور ریٹ پر کپتانوں کو معطل کیے جانے کے قانون کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ

ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر اسی پاداش میں انگلینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں، رپورٹ

بدھ 6 فروری 2019 15:29

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر ڈیو کیمرون کا سلو اوور ریٹ پر کپتانوں کو معطل کیے جانے کے قانون کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر ڈیو کیمرون نے سلو اوور ریٹ پر کپتانوں کو معطل کیے جانے کے قانون کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیریبیئن بورڈ چیف نے کہا کہ بلاشبہ ہم آئی سی سی قوانین کے پابند ہیں لیکن سیریز کے اس اہم موڑ پر اس طرح کے تادیبی اقدام پر ہمیں فکر ہے، ہم چاہیں گے کہ اس قانون کا ازسرنو جائزہ لیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر اسی پاداش میں انگلینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں