بابر اعظم کی خاتون کیساتھ تصاویر وائرل، صارفین تشویش میں مبتلا، سوشل میڈیاپر تبصرے

ہفتہ 8 جنوری 2022 17:05

بابر اعظم کی خاتون کیساتھ تصاویر وائرل، صارفین تشویش میں مبتلا، سوشل میڈیاپر تبصرے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک نامعلوم خاتون کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین تشویش میں مبتلا ہوگئے۔سوشل میڈیا پر کپتان بابر اعظم کی دو تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں اٴْن کے ساتھ ایک خاتون موجود ہیں۔ایک تصویر میں خاتون کپتان بابر اعظم کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں جبکہ اگلی تصویر میں خاتون کو بابر اعظم کے کوٹ کا بٹن لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے سوالیہ اور حیران کٴْن تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔رحمان نامی صارف نے کہا کہ یہ تصاویر دیکھ کر پاکستانی لڑکیوں کے دل ٹوٹ گئے۔ایک صارف نے کہا کہ اب عوام بابر اعظم اور اس خاتون کے پیچھے پڑ جائیں گے۔ایک صارف نے بتایا کہ یہ خاتون دبئی کی میک اپ آرٹسٹ ہیں، یہ شادی شدہ ہیں اور ان کے بچے بھی ہیں۔صارفین نے بتایا کہ یہ بابر اعظم کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور یہ تصاویر بھی اٴْسی دوران لی گئی تھیں جوکہ خاتون نے اپنے انسٹاگرام پر بھی 6 ہفتے قبل شیئر کی تھیں۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں