کورونا وائرس، ڈپٹی کمشنر کشمور نے تمام کاروباری مراکز بند کرادیے

اتوار 22 مارچ 2020 15:45

کشمور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2020ء) وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ اور ایس ایس پی کشمور نے اضلاع کے تمام شہر کشمور، کندھ کوٹ، تنگوانی، کرمپور، غوثپور، بخشا پور سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں تمام کاروباری مراکز بند کرادیے، مسافر گاڑیوں کی آمدرفت بند کردی گئی ہے اور لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تمام شہروں میں صرف روزمرہ اشیاء کی دکانیں کریانہ، سبزی، میڈیکل اسٹورز اور کلینک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضلاع کے تمام ہاسپیٹلز میں آئسولیشن وارڈ قائم کردیے گئے ہیں اور کیڈٹ کالیج کرمپور میں 60 بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا گیا ہے، تمام ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں