ایکس ای این اور ایس ڈی او سیپکو کندھ کوٹ بجلی کی ڈکیتی میں ملوث ہیں۔ دلیپ کمار پی ٹی آئی رہنما

Imran Malik عمران ملک ہفتہ 11 ستمبر 2021 17:39

ایکس ای این اور ایس ڈی او سیپکو کندھ کوٹ بجلی کی ڈکیتی میں ملوث ہیں۔ دلیپ کمار پی ٹی آئی رہنما
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2021ء) سیپکو کو کندھ کوٹ کے ایس ڈی او اور ایکس ای این کی ہٹ دھرمی اور بد عنوانی کے باعث پاکستان تحریک انصاف منارٹی ونگ کی کاوشوں سے کندھ کوٹ  کے علاقے کے لئے آنے والے نئے ٹرانسفرمر کو غائب کر دیا  گیا۔ پی ٹی آئی  مینارٹی سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے نائب صدر دلیپ کمار نے کہا کہ   وفاقی وزیر کی خصوصی ہدایت کے بعد سیپکو چیف سے ملاقات کے بعد کندھکوٹ کے کچھ علاقے کے لئے نئے ٹرانسفرمر منظور کروائے۔

  آج سکھر ڈیپو سے انے والے نئے ٹرانسفار مر کو ایس ڈی او او ایکس ای این نے غائب کردیا اور ایک سیکنڈ کی ملی بھگت سے  ایک پرانا اور بوسیدہ ٹرانسفرمر کو رنگ کرکے دے دیا گیا جو کہ سراسر زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

دلیپ کمار نے کہا کہ کندھکوٹ کے ایس ڈی او ایکسین صارفین کو تنگ کرنے کی مہم پر کاربند ہے ہیں یہاں کا عملہ  بجلی کی چوری  بلکہ بجلی کی ڈکیتی میں ملوث ہے جو عام صارفین کو تنگ کرتے ہیں جبکہ جعلی اور بوگس میٹروں کے ذریعے بجلی چوری کروا رہے ہیں اس حوالے سے اعلی حکام کو ارسال کر دیا گیا ہے دلیپ کمار نے کہا کہ ے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ علاقے کے صارفین کو پیپلز پارٹی کے چہیتے سیپکو افسران تنگ کر رہے ہیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان خان پاوع کی اسٹینڈنگ  کمیٹی  کے چیئرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے فوری نوٹس لینے جا مطالبہ کیا ہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں