پی ٹی آئی سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے رہنما دلیپ کمار کی ایس ایس پی کشمور امجد شیخ سے ملاقات علاقے میں امن و امان کی بحالی پر خراج تحسین پیش کیا

Imran Malik عمران ملک جمعہ 24 ستمبر 2021 12:25

پی ٹی آئی  سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے رہنما دلیپ کمار کی ایس ایس پی کشمور امجد شیخ سے ملاقات  علاقے میں امن و امان کی بحالی پر خراج تحسین پیش کیا
کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف میں منارٹی ونگ  سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے نائب صدر دلیپ کمار جیوانی نے ایس ایس پی کندھکوٹ کشمور امجد شیخ سے ملاقات کی اس موقع پر علاقے میں امن وامان سمیت دیگر مسائل پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

  پی ٹی آئی رہنما نے کچے میں آپریشن سمیت کندکوٹ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں امن وامان بحال کرانے پر ایس پی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہاں کہ آپ کی کوششوں کے باعث قبائلی تصادم سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ بعض علاقوں میں پولیس کی جانب سے مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
دلیپ کمار نے کہا کہ کندھ کوٹ سمیت اضلاغ کے دیگر علاقوں میں اقلیتی برادری پولیس کے رویے سے مطمعین ہے ۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں