کشمور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار جبکہ چوری کیے گئے 2بیل برآمد کرلیے

منگل 8 جنوری 2019 19:38

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) کشمور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار جبکہ چوری کیے گئے 2بیل برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردیئے ۔ترجمان کشمور پولیس کے مطابق ایس ایس پی کشموراسد رضا کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اواے سیکشنکندھ کوٹ گل محمد مہر اور ان کی ٹیم نے دوران گشت گری کالج کندھ کوٹ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیاجس پر انہوںنے فرار ہونے کی کوشش کی ۔پولیس نے مقابلے کے بعد ایک عیسو ولد ولیو سبزوئی کو چرس کے ساتھ گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ادھر ایس ایچ او ویراسرکی اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر خالد بروہی کے فارم پر چھاپہ مارکر بلوچستان سے چوری کیے گئے 2بیل برآمد کرکے مالکا ن کے حوالے کردیئے ہیں ۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں